31 مارچ 2015 - 10:07
عراق میں ایرانی زائر کی شہادت

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے شمال میں ہونے والے ایک دہشتگردانہ بم دھماکے میں ایک ایرانی زائر شہید اور نو دیگر زخمی ہوگئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں یہ دہشتگردانہ بم دھماکہ، التاجی کے علاقے میں ہوا جس میں ایرانی زائرین کی حامل ایک بس کو نشانہ بنایا گیا- اس دہشتگردانہ کاروائی میں ایک ایرانی زائر شہید اور نو دیگر زخمی ہوگئے- یہ دہشتگردانہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا-

.......

/169